سرینگر//انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جموں نے سوموارکو اپنا یوم تاسیس منایا ،جس کی صدارت چیئرمین و سی ای او جے کے بنک پرویز احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کی ۔اس موقعے پر مہمان ذی وقار وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی جموں پروفیسر اشوک آئیمہ ،ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں منوج گور،آئی آئی ٹی جموں کی انتظامیہ اور فیکلٹی اور طلباء کی بھاری تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔یہ آئی آئی ٹی جموں کا تیسرا یوم تاسیس تھا۔اس موقعے پر بولتے ہوئے جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے صنعتی وتعلیمی اداروں کے اشتراک پر زور دیتے ہوئے آئی آئی ٹی جموں کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور اس دن کو ریاست جموں وکشمیر میں ایجادو علم کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے نے ملک میں بہترین انجینئروں اور بزنس لیڈروں کو سامنے لاکر عالمی سطح پر ملک کا نام اونچا کردیا۔انہوں نے مزید کہاکہ آپ کی یہاں موجودگی سے تحقیق کے عظیم دروازے کھلتے ہیں اور ریاست میں اپنے عوام کیلئے ٹیکنالوجی یافتہ حل فراہم کرسکتے ہیں ۔آپ جموں وکشمیر کو درپیش مشکلات سے باخبر ہیں اور آپ مضبوط سیکٹروں کو ایجاداتی نظریے سے سماجی و معاشی ترقی لاسکتے ہیں۔آپ جموں وکشمیر میں مقامی وسائل کو بروئے کار لاسکتے ہیں جس سے آمدن اور روزگار پیدا کرنے کے مواقع دستیاب ہوسکتے ہیں اور سب سے زیادہ اہم یہ کہ ایک علمی سماج قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔ہم ایک مالیاتی ادارہ ہونے کے ناطے اس طرح کی ایجادات کو مدد کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ ہم ریاست کی سماجی معاشی ترقی کے اہم متعلق ہیں ۔طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین جے کے بنک نے کہاکہ کوئی بھی ادارہ تنہا فروغ نہیں پاسکتا ہے اور جے کے بنک میں ہم رضاکارانہ اور سرگرم ہوکر متعلقین کے ساتھ اپنی ترقی کے فوائد شیئرکرتے ہیں ۔ہم صرف اپنے اعلی و ادنی مقامات کو دیکھتے ہیں بلکہ ہم ایک اچھے کارپوریٹ سٹیزن بھی ہیں ۔یہ وقت کی ضرورت ہے اور مجھ پر یقین کریں کہ موجودہ وقت میں جو کمپنیاں تین بنیادوں یعنی معاشیات ،ماحولیات اور سماجی مقاصد کی طرف توجہ نہیں دیں گی وہ غیر متعلق ہوکر رہ جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ اس ہال میں موجود مستقبل کے قائدین کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ تجارت کیلئے اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں ایک ذمہ داری اسکے متعلقین ہوتے ہیں،اسکے علاوہ ایک وسیع حلقہ کی ذمہ داری نیز صارفین ،ملازمین اور حکومت اور جس علاقے میں وہ کام کرتا ہے وہاں کی کمیونٹی کی ذمہ داری بھی اہم ہے ۔صنعت و تعلیمی اداروں کے اشتراک پر زور دیتے ہوئے پرویز احمد نے علم کے گہواروں اور سماج کے درمیان خلاء کو پاٹنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا یقین دلایا ۔انہوں نے آئی آئی ٹی جموں کے منتظمین سے کہاکہ وہ ریاست کے دوردراز علاقوں میں طلباء تک پہنچیں اور ان کی توانائی کو صحیح سمت عطا کریں اور اس کام کیلئے جے کے بنک رضاکارانہ طور کئی قدم آگے چلے گا ۔انہوں نے اس موقعے پر اعلان کیا کہ جے کے بنک آئی آئی ٹی جموں کے ٹاپرس کیلئے جے کے بنک گولڈ میڈل قائم کرے گا۔اس موقعے پر وائس چانسلر سنٹر ل یونیورسٹی جموں پروفیسر اشوک آئیمہ نے آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے اداروں کی تاریخ ساز کارکردگی کی تفصیلات پیش کی ۔انہوں نے جے کے بنک چیئرمین کی کاوشوں اور تعلیمی اداروں کو فروغ دینے میں ان کے رول کی سراہنا کی۔ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں منوج گور نے آئی آئی ٹی جموں کے مشن پر تفصیلات پیش کی ۔