اوڑی//سرینگر مظفر آبادشاہراہ پر لوہر جہلم ہائیڈرو پاو پروجیکٹ کے بغیر تار بندی ڈیم میں ایک موٹر سائیکل سوار گر کر لقمہ اجل بن گیا جس کے بعد چالاں کی مقامی آبادی نے شاہراہ پر دھرنا دیا اور پروجیکٹ حکام کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے 3گھنٹے تک گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی۔مذکورہ ڈیم چالاں نامی گائوں میں موجود ہے جس کے ارد گرد تاربندی یا کسی بھی قسم کی دیوار بندی نہیں کی گئی ہے۔مذکورہ ڈیم چونکہ بر لب شاہراہ ہے لہٰذا یہ کسی بھی وقت حادثے کا موجب بن سکتا ہے ۔اس ساے قبل بھی یہاں کئی حادثات پیش آئے ہیں لیکن ڈیم کی تاربندی نہیں کی گئی ۔جمعرات کی صبح 7بجے چالاں بونیار اوڑی میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والا موٹرسائیکل سوار کاشف خان ولد دلشاد خان ساکن پانی پت ہریانہ سڑک سے ٹکرایا اور سیدھے ڈیم میں جا گرا۔ نوجون تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا ، تاہم پولیس اور ڈی آر ایف ٹیم نے لاش کو قریب 4 بجے ڈیم سے برآمد کر لیا ۔ مقامی لوگوں نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ حکام کے خلاف احتجاج کیا اور فوری طور پر ڈیم کی تار بندی کرنیکا مطالبہ کیا۔بعد میں ایس ڈی پی او اوڑی اور تحصیلدار بونیار نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کی شکایت متعلقہ حکام تک پہنچائی جائے گی۔