ظفر اقبال
اوڑی//پی او کے سے تعلق رکھنے والے 22سالہ نوجوان کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کمان پوسٹ سے واپس روانہ کر دیا گیا۔حکام کے مطابق اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں 30مئی کی شام فوج نے پینکڑی کے رہائشی ذیشان احمد میر کو حراست میں لیا تھا۔ بعد ازاں مزید پوچھ گچھ کے لیے اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ ضروری قانونی اور انتظامی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد پاکستانی حکام سے رابطہ قائم کیا گیا، جس کے بعد ہفتہ کے روز کمان پوسٹ، اوڑی کراسنگ پر نوجوان کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔