بارہمولہ/ شمالی قصبہ اوڑی کے دواراں گنگل علاقے میں جمعرات کو اُس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا جب ایک پاگل کتے نے لوگوں پر حملے کرکے نصب درجن افراد کو زخمی کردیا جنہیں فوری طورضلع اسپتال پہنچا یا گیا ۔
مقامی لوگوں کے مطابق پاگل کتے نے دواراں، اوڑی میں کئی جگہوں پر اچانک لوگوں پر حملے کرکے اُنہیں کاٹ کھایا جس کے نتیجے میں ایک 70 سالہ بزرگ سمیت6افراد زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق متاثرین میں کسی کی ٹانگ زخمی ہے اور کسی کی بازو اور اُنہیںفوری طورپرنزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے میںموجود سینکڑوں کتوں نے لوگوں کا جینا محال بنا رکھا ہے اور لوگ راستوں پر چلتے ہوئے ڈر محسوس کرتے ہیں۔