اوڑی/ کمان پل اوڑی سے ہونے والی آرپار تجارت ایک روز معطل رہنے کے بعد جمعہ کو دوبارہ بحال ہوگئی ۔کمل کوٹ اوڑی سیکٹر میں ہند و پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کے نتیجہ میں حکام نے جمعرات کو ایک دن کیلئے آرپات تجارت معطل کی تھی۔ جمعہ کو کل 40 مال بردارٹرکوں نے کمان پل سے سفر کیا۔سلام آباد ٹریڈ سنٹر سے 26 مال بردار ٹرکیں اُس پار روانہ ہوئیں جن میں الائچی، کپڑا، کیلے ، تازہ پھل وغیرہ لدا ہوا تھا۔سرحد پار سے 14 مال بردار ٹرکیں سلام آباد ٹریڈ سنٹر پہنچی جن میں سوکھے کھجور ، اخروٹ، کینو وغیرہ موجود تھا۔