بارہمولہ/شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر دس روز قبل ہند۔ پاک افواج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والا شہری بدھ کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
ذرائع کے مطابق32 سالہ ریاض احمد ولد صدر الدین ساکنہ بتر کونڈی برجالہ کمل کوٹ اوڑی ،جوکہ رواں ماہ کی دس تاریخ کوکراس ایل او سی فائرنگ کے دوران زخمی ہواتھا ، صورہ میڈیکل انسٹچوٹ سرینگر ، جہاں وہ زیر علاج تھا، میں دم توڑ بیٹھا۔
اوڑی سیکٹر میں 10مارچ کوہند۔پاک کی گولی باری میں چار عام شہری زخمی ہوئے تھے ۔