سرینگر// فوج کے چوکس دستوں نے بدھ کو جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔حکام نے بتایا کہ اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر آگے کی پوزیشنوں کے ساتھ تعینات چوکس دستوں نے پاکستان کی طرف سے مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔حکام نے بتایا”مشتبہ درانداز مسلسل فائرنگ کے تبادلے میں مصروف تھے، انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا گیا، علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی ملی ٹینٹ ایل او سی کے ہندوستانی حصے میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو،” ۔ حکام نے کہا کہ دراندازی کی یہ تازہ ترین کوشش پاکستانی فوج کی مدد سے ملی ٹینٹ تنظیموں کے ارادے کو ثابت کرتی ہے کہ اس موسم سرما میں برف باری سے پہاڑی راستے بند ہونے سے پہلے دہشت گردوں کو ہندوستان کی طرف دھکیل دیا جائے۔