انگلینڈ// بین اسٹوکس اور الیسٹر کک کی زبردست بیٹنگ جبکہ کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے رولینڈ جونز کی تباہ کن بولنگ نے انگلینڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ڈرائیونگ سیٹ پر پہنچادیا ہے۔ہوم ٹیم دوسرے روز 353رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تاہم آل رائونڈر بین اسٹوکس نے 112رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ الیسٹر کک نے 88 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔انگلینڈ کے دیگر نمایاں بیٹسمینوں میں کپتان جو روٹ 29، ویسٹلے 25، جونی بیئرسٹو36 اور رولینڈ جونز 25 رنز کے ساتھ شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کی طرف سے کاگیسو ربادا اور مورکل نے 3،3 جبکہ کیشو مہاراج اور مورس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پروٹیز بیٹسمین انگلش بولنگ کے وار نہ سہ سکے اور دن کے اختتام تک صرف 126 رنز پر 8 وکٹ کھودیے۔بائوما 34 رنز کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ربادا نے 30 رنز بنائے ہیں۔جنوبی افریقا نے صرف 61 رنز پر 7 وکٹ گنوادیے تھے۔ رولینڈ جونز نے 4، جیمز اینڈرس نے 2 جبکہ اسٹیورٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے ایک ایک شکار کیا ہے۔