سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو اس بات کی تردید کی کہ ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کا رضوان پنڈت اُس کی حراست میں تھا۔
رضوان آج صبح پولیس کی حراست میں سرینگر میں جاں بحق ہوگیا۔
این آئی اے کے ایک بیان کے مطابق اس نے نہ تو رضوان کو کسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا اور نہ کہیں اُس کے ذریعے اُس کی پوچھ ہوئی۔
رضوان گذشتہ رات کے دوران پولیس حراست میں جاں بحق ہوگیا۔
رضوان کو کچھ روز قبل حراست میں لیا گیا تھا اور اُس سے پوچھ تاچھ کی جارہی تھی ۔
معلوم ہوا ہے کہ28سالہ رضوان پیشے سے ایک استاد تھا۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا '' ملی ٹنسی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص ،رضوان پنڈت ساکنہ اونتی پورہ پولیس حراست میں تھا اوراسی دوران اس کی موت واقع ہوئی ۔اس حوالے سے 176سی آر پی سی کے تحت مجسٹرئیل انکوائری جاری ہے۔معاملے کی نسبت پولیس نے بھی اپنی اور سے تحقیقات شروع کی ہے''۔