اونتی پورہ//اونتی پورہ میںفورسز پر گرینیڈ حملے میں 7اہلکار بری طرح زخمی ہوئے جن میں3اہلکاروں کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سی آر پی ایف130بٹالین کی ایک گشتی پارٹی میں شامل اہلکار 7:30 بجے جو بیارہ اونتی پورہ میں گاڑی سے اترنے کی تیاری کر رہے تھے تو جنگجوئوں نے ہتھ گولہ پھینکا جو گاڑی کے اندر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس میں 7اہلکار بری طرح زخمی ہوئے جن کو ابتدائی علاج معالجے کے لئے اونتی پورہ اسپتال داخل کیا گیا جہاں سے بعد میں 3اہلکاروں کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لئے تلاشی کارروائی بھی شروع کی گئی ۔ادھر سوپور میں جنگجوئوں نے فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔رات دیر گئے جنگجوئوں نے22آر آر کیمپ سیلو پر فائرنگ کی ۔ طرفین کے درمیان کچھ منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرہ میں لیا گیا اور جنگجوئوں کی تلاش شروع کردی گئی۔