سرینگر/جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ایک بارودی دھماکہ ہوا ہے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام نے سنیچر کو کہا کہ یہ بارودی دھماکہ جنگجوئوں نے دوران شب کیا۔
انہوں نے کہا کہ بارودی مواد، املر نامی گائوں میں سڑک کے بیچوں بیچ رکھا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ پڑا۔
تاہم پولیس نے کہا کہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ لوگوں نے رات تین بجے زور دار دھماکے کی آواز سنی جس سے اُن میں خوف پھیل گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دھماکے سے ایک نزدیکی مکان کو معمول نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔