بارہمولہ/ /اونتی پورہ میں اتوار کوایک تیز رفتار ٹرکٹر کی زد میں آکر ایک کمسن بچی لقمہ اجل بن گئی۔ پولیس ترجمان مطابق اتوار کو پدگام پورہ انتی پورہ میں گھر کے نذدیک راستہ پر 4سالہ بچی عائشہ فیاض دختر فیاض احمد گوجری ایک تیزرفتار ٹرکٹر کی زد میں آگئی اگرچہ اُسے فوری طور ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اُسے مرد ہ قرار دیا۔دریں اثنا شمالی قصبہ پٹن میں اتوار کو اس وقت صف ماتم بچھ گئی گئی جب ایک معمر شخض گاڑی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار نئی مہندرا لوڈ کیریئرگاڑی اچانک ایک الیکٹرانک دوکان میں گھس گئی۔اس دوران وہاں پر ایک معمر شہری علی محمدکھانڈے ولد عبدالاحدساکن زنگم پٹن گاڑی کی زدمیں آیا اور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔جبکہ گاڑی کا ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ کرالہ پورہ بانڑی پورہ پاور ہاوس کے نزدیک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا ہے ۔