عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اورینٹ الیکٹرک لمیٹڈنے ہندوستان کی 77 ویں آزادی کے جشن میں لیہہ مین گیٹ، شانتی اسٹوپا اور لداخ کے خوبصورت دارالحکومت لیہہ میں مہابودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سینٹر کے گیٹ کو روشن کیا ہے۔کمپنی نے ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے حامل ان مقامات کو روشن کرنے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ Façade روشنی کے حل کا استعمال کیا ہے، جس سے ہر ڈھانچے کی تعمیراتی جمالیات کو سامنے لایا گیا ہے۔ اورینٹ الیکٹرک لمیٹڈ کے یگزیکٹو نائب صدرپونیت دھون نے کہا، “ہمیں لیہہ کے ان نمایاں مقامات کی روشنی کے لیے سنٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (CPWD) کے ساتھ شراکت کرنے پر فخر ہے، جو اس خطے کے شاندار ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔ اورینٹ الیکٹرک نے اپنی پہل #OrientLightsUpIndia کے ایک حصے کے طور پر، حال ہی میں نئی دہلی میں ریل بھون، بڑودہ ہاؤس اور ٹراوانکور ہاؤس، وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن، بریلی جنکشن ریلوے اسٹیشن، دوبرا چنتی پل کی مشہور عمارتوں کو بھی روشن کیا ہے۔