اودہمپور//ضلع کے عوام میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک محکمہ اطلاعات و عوامی تعلقات کی جانب سے یہاں ہفتہ کے روز پالی ٹیکنیک کالج میں مصوری و سمپوزیم کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔پالی ٹیکنیک کالج کے ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ راج شیکھر اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔مقابلوں میں کل ملا کر کالج کے 26طلاب نے شرکت کی اور آفات سماویہ کو کم کرنے کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مصوری مقابلہ میں سورب نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مکیش مگوترہ اور فیضان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سمپوزیم میں شوانی نے پہلی پوزیشن جبکہ فیضان اور ابرار نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی نے محکمہ اطلاعا تکی جانب سے ایسے مقابلے منعقد کرنے کی کافی ستائش کی اور کہا کہ ایسے بیداری پروگرام ہر ایک کیلئے ضروری ہے تاکہ وہ ہنگامی حالات کا مقابلہ کر سکیں۔انہوںنے کہا کہ آفات سماویہ سے مقابلہ کرنے میں بیداری پھیلانے کے لئے طلاب ایکا ہم رول نبھا سکتے ہیں۔