پلوامہ //انڈین ائر فورس سٹیشن اونتی پورہ میں بحیثیت ٹھیکیدار کام کررہے ایک شخص سمیت دو افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ عبدالرشید ڈار ولد ولی محمد ساکن ملنگ پورہ ،جوکہ انڈین ائر فورس سٹیشن میں بحیثیت ٹھیکیدار کام کررہاہے، کو پولیس کو جمعرات کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ گرفتاری کے وقت ائر پورٹ میں ہی کام کررہا تھا۔اسکے فوراً بعد پولیس نے نصیر احمد ولد غلام نبی بٹ ساکن ملنگ پورہ کو بھی حراست میں لیا۔ذرائع کے مطابق دونوں سے گذشتہ دنوں جنگجوئوں کی جانب سے ائر فورس سٹیشن کے متصل ملنگ پورہ میں قائم ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کے کیمپ پر حملے کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔