یواین آئی
جکارتہ// انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے مغربی صوبے سماترا میں پیسیسار سیلتان ریجنسی شدید متاثر ہوا، جس کے سبب تقریباً 46 ہزار افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے۔پیسیسار سیلتان ریجنسی میں ڈیزاسٹر ایجنسی کے قائم مقام سربراہ ڈونی گسریزال نے اے ایف پی کو بتایا کہ 11 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 5 لاپتہ ہیں۔