بارہمولہ //محکمہ یوتھ سروسزاینڈ سپورٹس کی جانب سے چندوسہ بارہمولہ میں انڈر 14 کھو کھو اور والی بال ٹورنا منٹ اختتام پذیر ہوا ۔ ان مقابلوں میں کئی اسکولوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔والی بال میں ہائی اسکول گوہن نے حنفیہ ماڈل سکول پچہار کو شکست دی جبکہ کھو کھو میں ہائی اسکول گوہن نے گورنمنٹ مڈل سکول کلنترہ کو ہرایا ۔یکم مئی سے انڈر 17 کھوکھو اور والی بال مقابلے شروع ہونگے ۔ان مقابلوں کا مقصد چندوسہ زون میں کھیل کود کو بڑھاوا دینا ہے تاکہ کھلاڑیوں میں چھپے ہنر ہو نکھارا جائے اور بیرون ریاست اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل سکے۔