سری نگر/جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے ٹی آر سی گراو¿نڈ میں کھیلے جانے والے انٹر ڈل گیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کے فائنل مقابلے میں اتوار کے روز ڈل گیٹ شائننگ سٹار نے سی ڈی الیون کو دو وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کو اپنے نام کرلیا۔ ڈل گیٹ شائننگ سٹار کی طرف سے عمر پانڈو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 گیندوں میں 72 رن سکور کئے۔ سی ڈی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 25 اووز میں 179 رنز بنائے۔ ڈل گیٹ سپورٹس فریٹرنٹی کے زیر اہتمام کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سی ڈی الیون کے لئے سب سے زیادہ رشید نے 50 گیندوں میں 50 رن سکور کئے۔ جبکہ فاتح ٹیم کے لئے زئیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ڈل گیٹ شائننگ سٹار نے ہدف کے تعاقب میں کامیابی حاصل کی اور دو وکٹوں سے جیت حاصل کرکے ٹورنامنٹ کو اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں ڈل گیٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والے جموں وکشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل کے سابق سکریٹری وحیدالرحمان پرہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیوں سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ اس گراو¿نڈ میں آنے والے وقت میں مزید ایسے ٹورنامنٹ کھیلے جائیں گے۔ عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے عمر پانڈو کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ بتادیں کہ یہ اس گراو¿نڈ میں 2014 کے تباہ کن سیلاب کے بعد کھیلا جانے والا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔ یو این آئی