عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ// انڈر 15 نوجوانوںکے لیے انٹر ڈسٹرکٹ سبروٹو فٹ بال کپ 2024 شوکت علی سٹیڈیم، خواجہ باغ، بارہمولہ میں اختتام پذیر ہوا۔اس تقریب کا انعقاد یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ
کے نے راشد کوہلی جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر صوبہ کی نگرانی میں کیا تھا اور اس کی میزبانی محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، ضلع بارہمولہ نے کی تھی۔ پہلے سیمی فائنل میں کپواڑہ نے پلوامہ پر فتح حاصل کی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کولگام نے اننت ناگ پر فتح حاصل کی۔ فائنل میچ کے دوران کپواڑہ اور کولگام کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں کپواڑہ نے 3-0 سے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے اختر حسین تینوں گول اسکور کرنے والے نمایاں کھلاڑی تھے۔فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ان کی کامیابیوں پر ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔