راجہ ارشاد احمد
گاندربل//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل نے اپنے سالانہ کھیل سرگرمیوں کے حصے کے طور پر گاندربل میں واقع مختلف زونوں میں انٹر اسکول زونل سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان کھیل مقابلوں میں کبڈی، ہینڈ بال اور والی بال شامل تھے جن سے نوجوان طلبا میں جوش اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا۔زون گاندربل میں سلطانیہ انگلش میڈیم پبلک اسکول سالورہ میں 17 سال سے کم عمر کے لڑکوں کے لئے کبڈی مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 150 طلبا نے شرکت کی۔سنسنی خیز مقابلے میں بوائز ہائر سیکنڈری سکول گاندربل نے بوائز ہائر سیکنڈری سکول شالہ بگ پر فتح حاصل کی۔ زون تولہ مولہ میں 17 سال سے کم عمر کے لڑکوں کے لئے انٹر اسکول ہینڈ بال مقابلہ کھرانیہامہ کے خوبصورت تحصیل باغ کھیل میدان میں ہوا جس میں 74 طلبا شامل ہوتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔بوائز ہائر سیکنڈری سکول لار کا بوائز ہائر سیکنڈری سکول صفاپورہ کے درمیان فائنل مقابلہ منعقد ہوا جس میں بوائز ہائر سیکنڈری سکول لار نے جیت حاصل کرتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ کیا۔ زون ہاری گنہ ونہ نے سکول کے کھیل میدان میں 14 سال سے کم عمر لڑکوں کے لیے ایک انٹر اسکول والی بال مقابلے کی میزبانی کی. جس میں 70 طلبا نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کا مظاہرہ کیا۔