سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کا رہنے والا ایک فوجی اہلکار جمعرات کو شمالی ضلع بارہمولہ میں اُس وقت ہلاک ہوگیا جب سروس رائفل سے صفائی کے دوران©’ حادثاتی طور‘ گولی چلی اور وہ اس کا شکار ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق سپاہی منیر احمد گنائی ولد محمد رمضان گنائی ساکن لارکی پورہ اننت ناگ فوج کے52آر آر کیمپ میں اپنے بندوق کی صفائی کررہا تھا۔اس دوران اس کی بندوق سے ’حادثاتی طور‘ گولی نکل کر اس کو جالگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
منیر کو اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔