اننت ناگ(اسلام آباد)//جنوبی قصبہ اننت ناگ میں جنگجوئوں نے اسٹیٹ بنک شاخ کی حفاظت پر مامور سی آر پی اہلکاروںکو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی اور گرینیڈ سے حملہ کیا ،جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی اہلکار اور ایک ایس پی او زخمی ہوا ۔اننت ناگ میں دوپہر کو دکانداروں نے شٹر گرائے جب جنگجوئوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر آفس کے نزدیک اسٹیٹ بنک شاخ کی حفاظت پر مامور سی آر پی اہلکاروں پر گرنیڈ داغا اور فائرنگ کی ۔گرینیڈ کے آہنی ریزوں سے سی آر پی اہلکار سریندر سنگھ اورایس پی او مدثر احمد زخمی ہوئے ۔جنہیں علاج معالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔طرفین کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے کے دوران حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ادھر لشکر طیبہ ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی آر پی ایف مہدی کدل اننت ناگ پر حملہ کیا ۔جس میں گرینیڈ اور فائرنگ کی گئی ۔جس کے نتیجہ میں دو سی آرپی ایف والے زخمی ہوگئے ۔