عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اننت ناگ میں ڈرون اور دیگر فضائی آلات کی پروازوں پر پابندی لگا ئی گئی ہے۔پولیس بیان کے مطابق موجودہ حفاظتی تحفظات کے پیش نظر یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈرون، یو اے وی، یا اس سے ملتے جلتے کسی بھی دوسرے فضائی آلات کی پرواز بغیر مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر ضلع اننت ناگ کے دائرہ اختیار میں سختی سے ممنوع ہے۔میڈیا اداروں ،صحافیوں اور پروگرام کے منتظمین جو ڈرون استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں پہلے سے ہی مجاز اتھارٹی سے پیشگی منظوری لینی چاہیے۔بیان میں کیا گیا کہ کسی بھی غیر مجاز پرواز کے ساتھ متعلقہ قانونی دفعات کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا، اور اس طرح کا سامان بھی ضبط کیا جا سکتا ہے۔