اننت ناگ// دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر عبدالرحمان ویری نے ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں افسران کی ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت مختلف سڑک پروجیکٹوں کے لئے حصول اراضی معاملات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر محمد یونس ملک نے وزیر کو کئی اہم سڑکوں کی تعمیر کے لئے حصول اراضی کے سلسلے میں معاوضے کی ادائیگی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ کشتواڑ سمتھن اننت ناگ شاہراہ کی تعمیر کے لئے مخصوص120.07کروڑ روپے میں سے اب تک 86.41کروڑ روپے حصول اراضی کے تحت معاوضے کے طور پر تقسیم کئے جاچکے ہیں اور شاہراہ کی تعمیر کا کام سمتھن ٹاپ سے دونی پاوا تک مکمل کیا جاچکا ہے۔وزیر موصوف نے چک کوٹ سے نانِل ،مہند سے وپزن اور تھاجوارہ سے کرانڈیگام تک سڑکوں پر میکڈم بچھانے کے لئے فوری طور میٹریل پہنچانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں اے سی آر اننت ناگ اور محکمہ مال کے آفیسران کے علاوہ تعمیرات عامہ،صحت عامہ اور پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئران بھی موجو دتھے۔