عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// اننت ناگ میں پولیس نے جمعہ کو تین مشتبہ افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس، فوج کی19آرآر اورسی آرپی ایف کی96بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران مین روڈ کراد اترسو کے ناکہ پر ایک آلٹو کار کو روکا۔تلاشی کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے ایک پستول، دستی بم اور اے کے۔47 کے 41 راؤنڈ برآمد ہوئے۔مشتبہ افراد کی شناخت اشفاق احمد بٹ ولد غلام احمد ساکنہ کوئل پلوامہ، ایشان اکرم ولد محمد اکرم ساکنہ میڈورہ اونتی پورہ اور وسیم رحمان شیخ ولد عبدالرحمن شیخ ساکنہ میڈورہ اونتی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔