اننت ناگ/عارف بلوچ/اننت ناگ ضلع میں مارگن ٹاپ کے راستے کشتواڑ کے دور دراز واڑون علاقے میں گھر جاتے ہوئے چھ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں اور ان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں ہے ۔ انہوں نے تقریباً 24 گھنٹے تک اہل خانہ کو آخری کال کی۔ تازہ برف باری کے درمیان، چھ افراد نے مرگن چوٹی سے پیدل سفر شروع کیا، جو ایک بلند پہاڑی درہ ہے ،جو کشتواڑ ضلع کی وادی واڑون کو اننت ناگ ضلع سے جوڑتا ہے۔حکام نے بتایا کہ"مرگن ٹاپ سے انہیں اپنی آخری کال کیے ہوئے تقریباً 24 گھنٹے ہو چکے ہیں لیکن اب تک وہ اپنے اپنے گھروں تک نہیں پہنچے ہیں‘‘۔ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے بتایا کہ انتظامیہ ڈی سی کشتواڑ اور فوجی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ "معلومات کے مطابق یہ لوگ واڑون علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور اننت ناگ سے کشتواڑ کی طرف پیدل جا رہے تھے۔"معلوم ہوا ہے کہ فوج کی 19 آر آر آرنے انہیں تلاش کرنے اور بچانے کی کوشش کی لیکن ابھی تک ان کا کوئی ٹھکانہ نہیں ملا۔