عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //کمشنر سکریٹری، کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ، یشا مدگل نے سنیچر کو سول سکریٹریٹ میں اننت ناگ سنٹرل کوآپریٹیو بینک (اے سی سی بی) کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔کمشنر سکریٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بینکوں کی شاخوں کے احیا کے لیے قرض کی منظوری اور اس کی تقسیم پر توجہ دیں۔ انہوں نے مقررہ ہدف کے حصول کے لیے کوششوں کو دوگنا کرنے کی بھی ہدایت کی۔یشا مدگل نے زور دیا کہ بینک کو موجودہ مالی سال کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے CRAR کی کم از کم سطح کے حصول، NPA کی سطح میں کمی، ڈیپازٹس میں اضافہ، مضبوط مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی تعمیر اور کور بینکنگ سلوشنز پر عمل درآمد سمیت مختلف نکات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔منیجنگ ڈائریکٹر نے میٹنگ کو بتایا کہ مارچ 2023 کے 16.6 روپے کے این پی اے کے مقابلے میں اکتوبر 2023 تک وصولی کے لیے بینک کو 12.84 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بینک نے رواں مالی سال کے اکتوبر تک 44.77 کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 27.61 کروڑ روپے جاری کیے ہیں اور 17.16 کروڑ روپے کی کمی کے ساتھ 62 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ میٹنگ کو یہ بھی بتایا گیاکہ بینک نے 23 اکتوبر تک 4.73 کروڑ روپے کی رقم کی وصولی 37 فیصد کامیابی سے کی۔