اننت ناگ // اننت ناگ میںپولیس نے جنگجو مخالف کارروائی کے دوران ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ریل گاڑی سے ممکنہ طور پر جنگجو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے جارہے ہیں اور اسی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی عمل میں لائی اور اننت ناگ ریلوے اسٹیشن کو محاصر میں لیا اور ریلوے اسٹیشن کے داخلی وخارجی راستوں کو سیل کردیا ،جس دوران انہوں نے ’سی‘ زمرے میں شامل ہونے والے ایک حزب جنگجو کر گرفتار کرلیا ۔پولیس نے گرفتار جنگجو کی شناخت عادل احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکنہ جبلی پورہ بجبہاڑہ کے نام سے کی ۔اس دوران حزب المجاہدین نے گرفتار جنگجو سے لا تعلقی کا اظہار کیا ۔ حزب ترجمان نے اپنے ایک ٹیلی بیا ن میں کہا کہ مذکورہ جنگجو کا حزب کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں تھا ۔