عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// انفارمکس ریٹنگز اور جے کے بینک نے اپنی یادداشت مفاہمت کی تجدید کی ہے۔ابتدائی طور پر جنوری 2019 میں دستخط کیے گئے اس یاداشت مفاہمت کو پانچ سال کی مدت کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت،انفارمیٹٹکس ریٹنگز جے کے بینک کے کلائنٹس کو جامع درجہ بندی کی خدمات فراہم کرتا رہے گا۔یہ تجدید جموں و کشمیر اور اس میں شامل فریقین دونوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ اس سے درجہ بندی کے عمل میں بیداری اور کارکردگی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔یہ باہمی فائدہ مند انتظام دونوں اداروں کو فائدہ پہنچانے اور مالیاتی نظام میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انفارمرکس ریٹنگز کے کلیدی عہدیداروں بشمول سورج ملک، کل وقتی ڈائریکٹر، بی کے بجاج، سی ای او، اور ڈاکٹر منورنجن شرما، چیف اکانومسٹ، نے جے اینڈ کے بینک کے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش کے ساتھ دیگر اعلیٰ عہدیداروں بشمول آشوتوش سرین جنرل منیجر، اور ڈاکٹر الطاف حسین کیرا، چیف رسک آفیسرسے ملاقات کی۔ اس تعاون کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان ترقی کے لیے شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔