بانڈی پورہ //کھیل کود، امور نوجوان اورتیکنیکی تعلیم کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایات دی ہے کہ وہ ضلع ترقیاتی بورڈ کی میٹنگ کے دوران سے انعقا دکریں۔وزیر ، جو ضلع ترقیاتی بورڈ بانڈی پورہ کے چیرمین بھی ہیں ،نے بنکٹ ہال سرینگر میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اس میٹنگ کو رد کرنے کا فیصلہ لیا کیونکہ مختلف محکموں کی طرف سے مرتب کئے گئے ڈرافٹ منصوبوں کو ضلع کے قانون سازیہ نے مناسب طور سے منظور نہیں کیا تھا۔میٹنگ کی شروعات کے دوران ہی کچھ ارکان نے کہا کہ کچھ محکموں کی طرف سے مرتب کئے گئے ڈرافٹ منصوبے اُ ن کی طرف سے منظور نہیں کئے گئے ہیں،جو ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے کے لئے لازمی ہے۔وزیر نے نے ارکان کی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹنگ کو رد کردیا اور کہا کہ یہ فیصلہ بورڈ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے لیا گیا۔انہوںنے متعلقہ محکموں کے تمام سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ماتحت ضلعی اور سیکٹورل آفیسروں کو ہدایت دیں کہ وہ ڈرافٹ منصوبے مناسب طریقے پر ارکان قانون سازیہ سے منظور کرائیں۔انہوںنے ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ یہ میٹنگ دوبارہ سے منعقد کرائیں۔میٹنگ میں اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرنظیر گریزی،ایم ایل سی یاسر ریشی،ایم ایل اے محمداکبر لون اورعثمان مجید کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسران بھی تھے۔