گول//سب ڈویژن گول کے اندھ علاقہ میںپولیس نے ایک دربارکاانعقاد کیاجس میںایس ڈی ایم گول ، تحصیلدارگول کے علاوہ ناردرن ریلوے کمپنی کے آفیسران ومعزز شہری موجود تھے۔دربارکی صدارت ڈی ایس پی گول محمدامین نے کی۔ اس موقعہ پر دوسو سے زیادہ لوگوںنے اس دربارمیںشرکت کی اور درپیش مسائل سے سول انتظامیہ وپولیس کومطلع کیا۔اس موقعہ پرلوگوںنے مقامی پڑھے لکھے بیروزگارنوجوانوںکوناردرن ریلوے میںبھرتی کی مانگ کی۔ اس کے علاوہ ناردرن ریلوے کی جانب سے روڈ میںجواراضی آئی ہے اس کے معاوضے کی مانگ کی۔ لوگوںنے علاقہ میںبجلی بحالی میںسدھار، بجلی کھمبوں،چھچھواہ، ماسوا، اندھ وغیرہ علاقہ جات میںبجلی بحالی کی مانگ کی۔ لوگوںنے مڈل سکول ماسواہ میںاسٹاف کی قلت،اندھ میںپینے کے پانی کی سپلائی کویقین بنانے کی مانگ کی۔اس موقعہ پرلوگوںکے مسائل غور سے سنے گئے اوریقین دلایاکہ جلد ان مسائل کودورکریںگے۔ اس موقعہ پرپولیس نے عوام سے کہاکہ وہ پولیس وسول انتظامیہ کے ساتھ تال میل بنا کررکھیں۔