گول//اندھ میں پٹیل ریلوے کمپنی کی جانب سے بلاسٹنگ کی وجہ سے لوگوں کے رہائشی مکانات کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے جس وجہ سے یہاں پر لوگ کافی خوف محسوس کر رہے ہیں ۔ مشتا ق احمد ولد عبداللہ بٹ نامی شہری کا کہنا ہے کہ پٹیل کمپنی کی جانب سے یہاں پر بہت زیادہ بلاسٹنگ ہو رہی ہے جس وجہ سے ان کے رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے اور یہ مکان اب رہائش کے قابل نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ کمپنی کے ذمہ داروں نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے با وجود یہاں پر کوئی نہیں آیا ور ہم یہاں پر رہنے سے خوف محسوس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس جانب اپنی توجہ مبذول کرنے کی اپیل کی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل میں زیر تعمیر ٹنلوں اور ریلوے پروجیکٹوںکیلئے کی جانے والی بلاسٹنگ سے سینکڑوں رہائشی ڈھانچوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچ چکا ہے ۔ بلاسٹنگ کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں اور بستیوں کی بستیاں خوفزدہ ہو گئی ہیں۔ کئی ایک مقامات پر لوگوں نے گھروں کوخالی چھوڑ دیا ہے اور وہ محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اگر چہ تعمیری کمپنیوں پر فرض عائد ہو تا ہے کہ وہ ہونے والے نقصانات کی بھرپائی کے لئے قدم اٹھائے لیکن ایسا نہیں ہوتا ہے اور انتظامیہ کی طرف سے بھی صرف برائے نام معائوضہ ہی ادا کیا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں لوگوںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔