کشتواڑ// نیشنل کانفر نس لیڈراندروال چوہدری سلام دین نے حلقہ اندروال کے ٹھکاری کے کئی گائوں کا دور کیا ۔دورے کے دوارن پارٹی کے کئی کارکن بھی انکے ہمراہ تھے ۔دورہ کے دوارن کئی گائوں میں مختلف پارٹیوں کے درجنوں کارکنان نے چوہدری اسلام دین کی قیاد ت میں این سی میں شمولیت اختیار کی ،اس دوارن ناگنی،گوجر بستی سروے،کوڈنا۔کیشون،کشنے،میں پارٹی ورکروں کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں مقامی لوگوں نے چوہدری اسلام دین کے سامنے کئی طرح کے بنیادی مسائل رکھے جن میں اسکولوں میں اساتذہ کی قلت ،سب سنیٹروں میں محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کی قلت سڑکوں کی خستہ حالی وغیرہ شامل ہیں۔ عوام نے شکایت کی کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین یہاں کے عوام کو حراساں کر رہا ہے۔چوہدری اسلام دین نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ انکے تمام مسائل اعلی افسران کو نوٹس میں لائیں گے تاکہ انہیں جلد از جلد حل کیا جائے ۔جن لوگوں نے این سی میں شمولیت کی اُن میںسابقہ سرپنچ چوہدری غلام حسین،چوہدری بشر احمد،چوہدری غلام حسین ،محمد یوسف،غلام حسین کسنے،سمند بٹوغیرہ شامل ہیں۔چوہدری اسلام دین نے کہا کہ این سی ریاست کی واحد پارٹی ہے جو اُن لوگوں کے ساتھ ہے جو زیادہ طرح دور اُفتادہ علاقوں میں رہایش پذیر ہیں۔ نیشنل کانفرنس انکے ہر طرح کے مسائل حل کرنے کے لئے وعدہ بند ہے ۔اُنہوںنے پا رٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے رات دن محنت کریں اور پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچائیں۔اس دوان چوہدری روشن،ماسڑ عبدالغنی،چوہدری عبدالکریم،اور غلام حسین بھی اُنکے ہمراہ تھے ۔