سرینگر//ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکسز (ریکوری)کشمیر ڈویژن غلام جیلانی زرگر،جو کہ محکمے کے کلکٹر بھی ہیں نے ایسے اندراج شدہ ڈیلروں جن کے نام ٹیکس کے بقایاجات ہیں کو مطلع کیا ہے کہ جموں کشمیر سرکار نے اس سلسلے میں رعایتی سکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ٹیکس کی اصل رقم تین مساوی قسطوںمیں جمع کی جاسکتی ہے اورپہلی قسط 14اگست2018ء کو جمع کی جانی چاہیے اور اس میں شرح سود میں صد فیصد چھوٹ حاصل ہوگی۔ڈپٹی کمشنر(رکوری) نے تمام اندراج شدہ ڈیلروں کو اس رعایتی سکیم سے فائدہ اُٹھانے پر زوردیا ہے۔