عظمیٰ نیوز سروس
ہندوارہ//عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی)کے سینئر رہنما اور ایم ایل اے لنگیٹ شیخ خورشید نے کہا کہ اے آئی پی سربراہ انجینئر رشید کو اپنے چچیرے بھائی مشتاق احمد شیخ کے جنازے میںشامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا ’’ہم خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتے ہیں ، پھر بھی ایک پارلیمنٹ ممبر کو اپنے ہی بھائی کی میت کو کندھا دینے کے بنیادی حق سے انکار کیا گیا ۔ یہ صرف ناانصافی نہیں ہے ، یہ جان بوجھ کر ظلم ہے اور، انسانیت پر حملہ ہے‘‘۔ شیخ خورشید نے کہا کہ جموں و کشمیر کے اندر اور باہر سیکڑوں نظربند اور سیاسی قیدی اسی طرح کی تکالیف میں مبتلا ہیں۔ یہ ایک اجتماعی زخم ہے جو ایک اجتماعی زخم ہے‘‘۔