سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے 12ویں محرم کو لالبازار ،انجینئرنگ کالج تا محلہ چک صدر بل ، قولی پورہ بمنہ، شولی پورہ بڈگام ،ڈجی ملک گنڈ ،نجلو بیروہ ،ملہ محلہ بمنہ، ذالپورہ سوناواری ، شگن پورہ، سونہ برن اندرکوٹ ، اوڑینہ سوناواری ، نوگام بالا ، امام باڑہ لالہ حاجی اوڑینہ بانڈی پورہ،امام باڑہ ہری نارہ ، امام باڑہ زاڈی محلہ ، دیور پٹن بارہ مولہ شامل ہیں ۔بیان کے مطابق علم شریف کا جلوس لالبازارسرینگر میں برآمد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر آغا مجتبیٰ نے شہدائے کربلا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قیام حسینی میں خواتین کے کردار کی وضاحت کی۔