بھدرواہ//جموں میں حال ہی میں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک مسلم مدرسہ کو منہدم کرنے کے خلاف انجمن ء اسلامیہ بھدرواہ نے مخلوط سرکار کے خلاف ایک پُر امن احتجاج منعقد کیا۔مظاہرین نے واقعہ کو مبینہ فرقہ پرستوں کی مقامی مسلمانوں کے خلاف ایک سازش قرار دیا ۔احتجاج کا اہتمام انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے کیا تھا۔ مظاہرین نے گول گجرال کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مخلوط سرکار پر آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔مظاہرین نے امریکی صدر ڈوناڈ ٹرمپ کے خلاف بھی احتجاج کیا۔جمعہ نماز کے بعد مظارین مرکزی جامع مسجد بھدرواہ میں اکٹھا ہوئے اور محبوبہ مفتی سرکار کو ضموں میں مسلمانوں کو حراساں کرنے پر اپناموقف واضع کرنے کو کہا۔انجمنء اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرویز احمد شیخ نے اس موقعہ پر کہا کہ ہم یہاں جموں میں ایک مدرسہ مہندل کرنے کے خلاف وزیر اعلیٰ کو خبر دار کرنے کے لئے اکٹھا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف رویہ پر کافی تکلیف ہوئی ہے۔جنھوں نے حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کرکے یروشلم کو اسکی راجدھانی تسلیم کی ۔انجمن اسلامیہ نے اس کاروائی کی کافی مذمت کی۔.