سرینگر//حالیہ برفباری اور بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میںگورنر انتظامیہ کی طرف سے تساہل برتنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پی دی پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وسائل کو فوری طور بروئے کار لاکر عوام کو بنیادی سہولیات خصوصا بجلی و پانی کے علاوہ سڑک روابط کی بحالی کو ممکن بنائے ۔سابق وزیراعلی نے کہاکہ زمینی صورتحال کے بارے میں ملنے والی رپوروٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ انتظامیہ نے اس طرح کی کسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی پیشگی تیاری نہیں کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات کے سارا شہر سرینگر بشمول لازمی خدمات یعنی اسپتال بھی چند ان برف باری کے بعد بجلی سپلائی سے محروم ہوگئے جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔انہوں نے کہاکہ انتطامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے چاہئے تھے تاکہ اس طرح کی سورتحال سامنے نہیں آتی حالانہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس طرح کے موسم کی پیش گوئی کی تھی ۔محبوبہ مفتی نے گورنر ستیہ پال ملک سے بجلی سپلائی کی فوری بھال کیلئے ازخود نگرانی کی اپیل کی