سرینگر //نیوز ڈیسک// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے جمہوری اداروں کو کمزور اوربے اختیار بنانے کی مسلسل مہم پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد موجودہ جوں کی توں حیثیت برقرار رکھنا ہے جو انکے حق میں جاتی ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی ڈی سی نمائندوں کیلئے حالیہ اعزاز اور فوقیت کے وارنٹ کے اعلان سے جموں و کشمیر عوامی نمائندوں کے لئے سرکار کی بے حسی اور بے عزتی کرنے کی پالیسی جھلکتی ہے۔لون نے کہا"جموں و کشمیر کے عوام کے لئے یہ دن کی روشنی کی طرح بالکل واضح ہے کہ جمہوری اداروں کو جڑوں سے بااختیار بنانے کی بیان بازی صرف بین الاقوامی سطح پر فروخت کی جا رہی تھی، ایسا لگتا ہے کہ ضلعی ترقیاتی کونسلوں کے حالیہ انتخابات محض ایک بیکار مشق ہے۔ لون نے کہاکہ پارٹی نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل بھارت اور پاکستان کے مابین امن اور بات چیت پر منحصر ہے ۔ ہانجورا نے مزید کہا کہ پی ڈی پی کو امید ہے کہ ڈی ڈی سی ممبروں کا معاملہ جلد حل ہوجائیگا،جموں اور کشمیر دونوں کے ڈی ڈی سی ممبران اپنے حقوق کے لئے پارٹی لائنوں سے قطع نظر دیکھنا خوش آئند ہیں، اس مسئلے نے جموں اور سری نگر کو اکٹھا کیا ہے