سرینگر//ریاستی حکومت نے جمعہ کو انتظامیہ میں رد و بدل کرتے ہوئے مسرت ہاشم کو اسسٹنٹ کمشنر سرینگر تعینات کیا۔ کلکٹر لیکس اینڈ واٹروئز ڈیولپمنٹ اتھارٹی سرینگر غلام رسول وانی کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ و کونسلنگ سینٹر سرینگر تعینات کرنے کے احکامات بھی صادر کیں گئے۔ لیکس اینڈ واٹروئز ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں تعینات سیکریٹری سمیرا شمیم کو کلکٹر کو اضافی چارج دیا گیا۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ سرینگر(مشرق) حمیدہ اختر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر مال بانڈی پورہ،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مال گاندربل بشیر احمد بٹ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر مال بارہمولہ تعینات کرنے کے احکامات بھی صادر کیں گئے۔اسسٹنٹ کمشنر مال پلوامہ نثار احمد ملک کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر مال گاندربل اور سب ڈویژنل مجسٹریت چھاترو معسود احمد قاضی کو تبدیل کر کے ا سسٹنٹ کمشنر مال پلوامہ تعینات کر کے کے احکامات بھی صادر کیں گئے۔ ایک اور حکم نامے میں جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری راکیش گپتا کو تبدیل کر کے سیکریٹری جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی جبکہ انکی جگہ پر ونے کمار کو جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری تعینات کرنے کا فرمان بھی جاری کیا گیا۔ادھر سی ڈی پی اﺅ گریز رفیق احمد لون کو تبدیل کر کے پروجیکٹ منیجر مربوط واٹر شیڈ منیجمنٹ پروگرام بانڈی پورہ تعینات کیا گیا،جبکہ انہیں ڈپٹی ڈسڑک الیکشن افسر بانڈی پورہ کا اجافی چارج بھی دیا گیا۔ایک اور حکم نامے میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کے انڈر سیکریٹری فردوس حسین اور جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کے انڈر سیکریٹری اشتیاق احمد بٹ کے عہدوں کا ردوبدل کیا گیا۔