سرینگر//ریاستی حکومت نے کے اے ایس افسروں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے ہیں۔جی اے ڈی کے ایک حکمنامہ کے مطابق ناگیندر سنگھ جموال، ڈپٹی ایکسائز کمشنر جموں کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و حرفت تعینات کیا گیا ہے۔اشیش کمار گپتا ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکسز جموں کو تبدیل کر کے ڈپٹی ایکسائز کمشنر جموں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکسز جموںخالد مجید ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکس جموں کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔فاروق احمد راتھر آر ٹی او کشمیر کو تبدیل کر کے سی ای او انٹی گریٹیڈ واٹر شیڈ منیجمنٹ پروگرام تعینات کیا گیا ہے۔انورادھا گپتا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر جموں کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں تعینات کیا گیا ہے۔نصیر احمد وانی جنہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں تعینات کیا گیا تھا سے کہا گیا ہے کہ وہ ایڈیشنل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کے عہدہ پر کام کریں۔پرویز سجاد گنائی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں تعینات کیا گیا ہے جن کی پروگرام افسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ شوپیاں تبدیلی عمل میں لائی گئی تھی۔انہیں پروگرام افسر آئی سی ڈی ایس شوپیاں کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیاض احمد بانڈے جنرل منیجر ڈی آئی سی سرینگر جنہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ تعینات کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر فیاض جنرل منیجر ڈی آئی سی سرینگر کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔