عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نیویارک //امریکی نائب صدر کاملا ہیرس ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی نامزدگی قبول کرنے اور سخت سوالات سے چھپنے پر ریپبلکنز کی تنقید کا نشانہ بننے کے بعد اپنا پہلا انٹرویو دیں گی۔ کملا ہیرس اور ان کے انتخابی ساتھی امیدوار ٹم والز جورجیا کے انتخابی دورے کے دوران امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کو انٹرویو دیں گے۔تاہم اس انٹرویو پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے انہیں انفرادی طور پر انٹرویو نہ دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں منیسوٹا کے گورنر ٹم والز کو ’انسانی ڈھال‘ کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔خیال رہے کاملا ہیرس کی انتخابات کے دوران مقبولیت میں اضافے کے بعد دوبارہ توجہ حاصل کرنے کے خواہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو انتخابی میدان کی ریاستوں میشیگن اور وسکونسن میں الگ الگ انتخابی مہم چلائیں گے۔جولائی میں جو بائیڈن کی وائٹ ہاؤس کی صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد کاملا ہیرس اور ٹم والز کا پہلا تفصیلی انٹرویو جمعرات کو امریکی وقت کے مطابق رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔
قبل ازیں ریپبلکنز نے انتخابات میں سرحدی مسئلے پر کاملا ہیرس کے دیے گئے بیانات پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔مریکا کے صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹس کی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس اور نائب صدارت کے لیے امیدوار ٹم والز نے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مہم کے طور پر جیورجیا تک بس دورے کا آغاز کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب میں گزشتہ ماہ ڈیموکریٹس کے امیدوار کی تبدیلی کے بعد ڈرامائی تبدیلی آگئی ہے اور کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری کی امید ہے اور ان کو توقع ہے کہ سیاہ فام ووٹرز کی حمایت بھی حاصل ہوگی جو جیورجیا کی آبادی کا ایک تہائی حصہ ہیں اور وہاں سے جیت کے لیے انتہائی اہم حیثیت رکھتے ہیں۔کملا ہیرس اور ٹم والز بس کے ذریعے جنوبی جیورجیا سے بھی گزریں گے جہاں سیاہ فام آبادی کا ایک بڑا حصہ آباد ہے جہاں مہم کے لیے مزید کارکنان کا انتخاب ہوگا اور دفاتر بھی کھولے جائیں گے اورہیرس ریلی کا اختتام سیوانا کے علاقے میں ہوگا۔ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار کی مہم نے بیان میں کہا کہ ریاست کے اس حصے میں مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہاں ووٹرز میں مضافات، دیہات اور شہری علاقوں سمیت سیاہ فام ووٹرز اور ورکنگ کلاس کے طور پر تنوع پایا جاتا ہے۔مہم نے کہا کہ کملا ہیرس کی جانب سے دورے میں معیشت اور خواتین کے حقوق کے ساتھ ساتھ مہنگائی کم کرنے کے وعدوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی توقع ہے۔صدارتی امیدوار بننے کے بعد کملا ہیرس کا جیورجیا کا یہ دوسرا دورہ ہے، رواں ماہ کے شروع میں انہوں نے اٹلانٹا میں ریلی کا انعقاد کیا تھا، جس میں گلوکار میگن تھی اسٹیلیون نے شرکت کی تھی اور اس میں 10 ہزار سے زائد افراد شامل تھے۔خیال رہے کہ جب صدر جوبائیڈن گزشتہ ماہ تک بطور اگلے صدارتی امیدوار میدان میں تھے تو جیورجیا میں ہونے والے سروے میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ان پر واضح برتری حاصل تھی اور سیاہ فام ووٹرز بھی ڈیموکریٹس ے متنفر دکھائی دیتے تھے۔کملا ہیرس اگر صدارتی انتخاب جیت جاتی ہے تو وہ امریکی تاریخ میں پہلی خاتون صدر ہوں گی اسی لیے وہ سیاہ فارم اور جنوبی ایشیائی خاتون کی حیثیت سے سیاہ فارم ووٹرز کو ڈیموکریٹس کی حمایت کے لیے تیار کررہی ہیں اور ووٹرز کے نئے گروپ کو فعال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔