کرگل// وزیر اعلیٰ کے صلاحکار پروفیسر امیتابھ مٹو نے اپنے 5روزہ لداخ دورے کے پہلے روز آج کرگل میں ڈپٹی کمشنر کرگل حاجی گلزار حسین اور محکمہ تعلیم کے آفیسران کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے ضلع کرگل میں شعبہ تعلیم کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے آگا ہی حاصل کی۔ اس موقعہ پر بتا یا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں موجودہ سرکار ریاست کے تینوں خطوں میں تعلیمی شعبے کو مزید مستحکم بنا نے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں سرکار کی جانب سے Knowledge Initiativeکے تحت کئی اہم اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔انہوںنے افسران سے ضلع کرگل میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے تندہی سے کام کر نے کی تلقین کی ۔ اپنے دورے کے دوران مشیر موصوف کرگل اور لیہہ اضلاع میں ہل کونسل کے عہدیدارن، محکمہ تعلیم کے آفیسران،دانشوروں،مختلف سماجی تنظیموں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے جُڑے افراد اور گروپوں سے Knowledge Initiative کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس سے قبل پروفیسر امیتابھ مٹونے دراس میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی جنہوں نے اپنے مسائل،مشکلات اور مانگیں مشیر موصوف کے سامنے رکھیں۔موصوف نے ان کی تمام جائیز مانگوں کو وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اُ ٹھا نے کا یقین دلایا۔اس دوران مشیر موصوف کرگل وارمیموریل بھی گئے جہاں انہوںنے 1999کے جنگ اور دیگر جنگوں میں شہید ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اُن کے ہمراہ ملک کے نامور پروفیسر حضرات اور آسٹریلیا انڈیا انسٹی چیوٹ دہلی شاخ کے آفیسران اور ماہرین بھی موجود تھے۔