عظمیٰ نیوزڈیسک
نئی دہلی// امت شاہ منگل کو ہندوستان کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے مرکزی وزیر داخلہ بن گئے۔ 30 مئی 2019 کو چارج سنبھالنے کے بعد سے 2258 دنوں تک اس عہدے پر خدمات انجام دینے کے بعد، شاہ نے اب سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، شاہ کی مدت کار کانگریس کے تجربہ کار گووند بلبھ پنت سے زیادہ ہے۔ اس سے موجودہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت میں ایک اہم ستون کے طور پر ان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔5 اگست کو انہوں نے 2019 میں پارلیمنٹ میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی۔ امیت شاہ سے پہلے، وزیر داخلہ کے طور پر سب سے طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے رہنماؤں میں کانگریس کے رہنما گووند بلبھ پنت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما لال کرشن اڈوانی شامل ہیں۔اس سے قبل بی جے پی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی 2256 دن (19 مارچ 1998 سے 22 مئی 2004 تک) اس عہدے پر فائز رہے۔ اس کے ساتھ ہی، امت شاہ 30 مئی 2019 سے وزیر داخلہ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور 4 اگست 2025 تک انہوں نے 2258 دن پورے کر لیے ہیں۔گووند بلبھ پنت نے 10 جنوری 1955 سے 7 مارچ 1961 تک کل 6 سال اور 56 دن ملک کے وزیر داخلہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ شاہ 30 مئی 2019 کو ملک کے وزیر داخلہ بنے اور 9 جون 2024 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ وہ 10 جون 2024 کو دوبارہ وزیر داخلہ بنے۔ وزارت داخلہ کے علاوہ وہ ملک کے پہلے کوآپریٹو وزیر بھی ہیں۔اس کے علاوہ امیت شاہ نے گجرات کے وزیر داخلہ کے طور پر بھی کام کیا ا۔