عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کو کہا کہ دھمکیاں ابھی بھی آس پاس ہیں اور پولیس کو یہاں کھیل کے میدان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک پولیس افسر پر حملہ جیسے واقعات کے بارے میں محتاط اور ہوشیار رہنا ہوگا۔پیر کو زیون میں پولیس کی ایک سو جدید طرز کی گاڑیوں کو جھنڈی دکھانے کے بعدانہوں نے کہا ‘آج ہم نے ایک سو کے قریب گاڑیوں کا قافلہ لانچ کیا اس سے پہلے ہم نے زیرو ٹیرر پلان کے لئے کپسٹی بلڈنگ آپریشن کے تحت لیتہ پورہ میں گاڑیاں لانچ کی تھیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘امن کی رکھوالی کے لئے ان ضرورتوں کو پورا کیا جا رہا ہے’۔انہوں نے کہا ‘آج ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے ہمارے فورسز تربیت یافتہ ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں جو کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہیں’۔سنگھ نے عیدگاہ واقعہ سے متعلق کہا ” خطرات اب بھی آس پاس ہیں، ہم ان کو اتنا ہلکا نہیں لے سکتے۔ ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، ہمیں محتاط رہنا ہوگا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ افسر کرکٹ کھیلنے گیا تھا جب اس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، وہ صحت یاب ہو رہا ہے، وہ ہسپتال میں ہے‘‘۔ سنگھ نے اسلام آباد کا نام لیے بغیر کہا کہ پڑوسی ملک نے ہمیشہ جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔”انتخابات ہوں یا نہ ہوں، وہ (پاکستان) ہمیشہ یہاں کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہاں ملی ٹینسی جاری رہے لیکن پولیس ،فوج اور عوام سمیت اس منصوبے کو ختم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے کہا”جنگ بندی نے دونوں طرف سرحد پر رہنے والے لوگوں کو کافی مہلت دی ہے اور اس سے اچھا فائدہ ہوا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس قسم کی صورتحال کو جاری رکھنا چاہیے‘‘۔لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی کوششوں میں اضافے پر، ڈی جی پی نے کہا کہ سیکورٹی گرڈ سرحدوں کی حفاظت اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے قابل ہے۔”ہماری فورسز ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ مضبوطی سے اپنی جگہ پر موجود ہیں۔ فوجیوں کا مورال بہت بلند ہے، وہ ہماری زمین کے ایک ایک انچ کو ڈھانپ رہے ہیں۔انکا کہنا تھا”ہمارے فوجی سرحد پر حالات کو مضبوطی سے کنٹرول میں رکھے ہوئے ہیں، اس سال سب سے زیادہ مقابلے کنٹرول لائن پر ہوئے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید دہشت گردوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوشش کی ہے لیکن ہمارے لوگ بہت چوکنا، پوری طرح تیار اور دشمن کے عزائم سے پوری طرح باخبر ہیں، اس لیے وہ کنٹرول لائن اور آئی بی پر زیادہ تر دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں،مجھے یقین ہے کہ ہمارے فوجی سرحد پر کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گے، ہمارا سیکورٹی گرڈ بہت مضبوط ہے۔