یو این آئی
واشنگٹن//بین الاقوامی جریدے فائنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے جو اگلے ماہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر طے پا سکتا ہے۔فائنانشنل ٹائمز نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکا پر معاہدے کے حوالے سے کچھ بات چیت جاری ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان حال ہی میں قطر اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے جیسی چیزوں پر بات چیت ہو رہی ہے، جس میں یہ طے پایا تھا کہ قطر پر کسی بھی قسم کا حملہ امریکہ پر حملہ تصور ہوگا۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے فنانشنل ٹائمز کو بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون ہماری اس خطے کی پالیسی کا اہم ترین ستون ہے۔امریکی اور سعودی حکام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔