یو این آئی
واشنگٹن//امریکہ کے ادارے ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم 11 ایرانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، یہ گرفتاریاں امریکی امیگریشن حکام اور کسثم حکام کی جانب سے کی گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ادارے ہوم لینڈ سیکیورٹی حکام نے اس بارے میں باضابطہ اعلان گزشتہ روز ایک بیان جاری کر کے دیا۔بیان میں کہا گیا کہ حکام نے ایک امریکی شہری کو بھی حراست میں لے لیا ہے ، اس امریکی پر الزام ہے کہ یہ ایرانی شہریوں کو امریکہ میں غیر قانونی طور پر رکھنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکیاں دینے کا مرتکب ہوا تھا۔