یواین آئی
کیلی فورنیا// سعودی وزارت خارجہ کے مطابق، امریکہ اور سعودی عرب نے کیلیفورنیا کے فورٹ آئروِن فوجی اڈے پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔وزارت نے رات دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ کوئنسی -1 مشترکہ مشقوں کا مقصد “آپریشنل تیاری کو بڑھانا ، مہارت کا تبادلہ اور مختلف جنگی صورتحال میں مشترکہ کارروائیوں کے انعقاد میں انضمام کو مضبوط بنانا ہے۔وزارت نے مشق کی مدت یا حصہ لینے والے اہلکاروں کی تعداد کی وضاحت نہیں کی ہے۔فورٹ آئروِن نیشنل ٹریننگ سینٹر امریکی فوج کا ایک اہم تربیتی مرکز ہے جو کیلیفورنیا کے موجاو صحرا میں تقریبا 3,108 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔