واشنگٹن//کیلی فورنیا کی قیادت میں امریکہ کی 16 ریاستوں نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے نام پر فنڈ زحاصل کرنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے فیصلہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے ۔بی بی سی نے بتایا کہ کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں پیر کو یہ مقدمہ دائر کیا گیا۔ مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے واسطے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس کے لئے ان پر مقدمہ دائر کیا جا سکتا ہے لیکن انہوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ میں وہ جیت جائیں گے ۔کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل ژیوئیر باسرا نے بتایا کہ انہوں نے صدر کے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کے لئے مسٹر ٹرمپ کو عدالت میں گھسیٹا ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘ہم نے ٹیکس دہندگان کے پیسے کو یکطرفہ لوٹنے سے روکنے کے لئے صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے ۔ ہم میں سے بیشتر لوگوں کے لئے صدر دفتر تھیٹر کی جگہ نہیں ہے ’’۔قابل غور ہے کہ اس مقدمے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک عدالتی جنگ جاری ہے اس وقت تک مسٹر ٹرمپ ایمرجنسی کا اعلان نہیں کر سکتے ۔ اس سے پہلے سرحد پر دیوار کو لے کر ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مسٹر ٹرمپ کے اختلافات کی وجہ سے ملک میں 35 دن کا بند کیا جا چکا ہے ۔یو این آئی
امریکہ میں ایمرجنسی کیخلاف ملک گیر مظاہرے
واشنگٹن//امریکہ میں ٹرمپ کی انتہائی متنازعہ امریکہ -میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کیلئے فنڈز کو محفوظ کرنے کے مقصد سے ایمرجنسی کے اعلان کے خلاف واشنگٹن، نیویارک، شکاگو سمیت مختلف شہروں میں احتجاج و مظاہرے ہوئے ۔سالانہ یوم صدر کی تعطیل کے موقع پر منعقد ملک گیر مظاہروں کے تحت سینکڑوں مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ‘جعلی ایمرجنسی ختم کرو’ اور ‘ہم مہاجرین اور پناہ چاہنے والوںکیساتھ ہیں’ جیسے نعرے لکھے بینر لیے ہوئے تھے ۔ کانگریس کے سابق ملازم ہال پوڈر نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ جنوبی سرحد پر کوئی ہنگامی صورت حال نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر اپنے دستخطی مہم کے وعدے کو لے کر کانگریس کو گھیرنے کیلئے اسے ایشو بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا‘‘یہ صرف سیاست ہے ، حقیقت نہیں’’۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے امریکہ-میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے اور اپنے دستخطی مہم کے وعدے کو پورا کرنے کیلئے قومی ایمرجنسی کے اعلان پر جمعہ کو دستخط کر دئیے ۔یو این آئی