سرینگر/ایک سرکارہ بیان میں منگل کو بتایا گیا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں بال تل اور چندن واڑی راستوں سے گزرنے والے یاتریوں کی رجسٹریشن کا عمل یکم اپریل 2019 سے شروع کیا گیا ہے۔رجسٹریشن 442 مقرر شدہ پنجاب نیشنل بینک، جموں اینڈ کشمیر بینک اور یَس بینکوں کے ذریعے ملک بھر میں عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔ اس سال 46دنوں کی یاترا دونوں راستوں کے ذریعے یکم جولائی 2019 سے شروع ہوگی اور 15 اگست 2019ء کو رکھشا بندھن کے موقعہ پر اختتام پذیر ہوگی۔
بیان کے مطابق سی ای او شری امرناتھ جی شرائین بورڈ امنگ نرولہ نے کہا کہ یاتریوں کی سہولیت کے لئے ہر پڑائو کے بارے میں اطلاعات و تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب رکھی گئی ہیں۔ویب سائٹ درخواست فارم اور متعلقہ بینکوں کے شاخوں کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔
سی ای او نے کہا کہ ہر ایک یاتری جو رجسٹریشن کا خواہاں ہوکو لازمی ہیلتھ سر ٹیفکیٹ فراہم کرنی ہوگی۔اس سلسلے میں لازمی ہیلتھ سر ٹیفکیٹ کا فارمیٹ اور ریاستی سطح پریہ سر ٹیفکیٹ اجرا کرنے کا اختیار رکھنے والے ڈاکٹروں کی فہرست بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔یاترا 2019 ء کے لئے جو ہیلتھ سر ٹیفکیٹ قابل قبول ہوگی وہ 15 فروری 2019 ء کے بعد جاری کی جانی ہونی چاہیئے۔
سی ای او نے مزید کہاکہ 13برس سے کم یا 75برس سے زیادہ اور 6ماہ والی حاملہ خواتین کی رجسٹریشن نہیں کی جاسکتی ہے۔